جبوتی ، سمگلروں نے تارکین وطن کو کھلے سمندر میں کشتیوں سے اتار دیا، 45 افراد ہلاک، 111 لاپتہ
صنعا(شِنہوا)بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین(آئی او ایم) نے کہاہے کہ جبوتی کے قریب کھلے سمندر میں سمگلروں نے یمن سے واپس آنے والے تارکین وطن کو کھلےسمندر میں زبردستی دو کشتیوں سے اتار دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور 111 دیگر لاپتہ ہو گئے۔
آئی او ایم نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ جبوتی کے اوبوک قصبے کے ساحل پر پیش آنے والے اس واقعے میں یمن سے واپس آنے والے تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں شامل تھیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حادثہ کب پیش آیا تاہم بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر موچا میں یمنی کوسٹ گارڈ کے ذرائع نے شنہوا کو بتایا کہ یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر تارکین وطن ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں جو یمن سے واپس آرہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ پہلی کشتی میں 100 اور دوسری کشتی میں 210 تارکین وطن سوار تھے جو یمن سے جبوتی جا رہے تھے۔ یمنی کشتی چلانے والوں نے انہیں کھلے سمندر میں اترنے اور تیرنے پر مجبور کیا۔ ایک خاتون ڈوب گئی، لیکن اس کا چار ماہ کا بچہ پہلی کشتی کے 98 افراد سمیت بچ گیا۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!