فزکس کا نوبل انعام فرانس ،امریکہ اورآسٹریا کے سائسندانوں نے جیت لیا

فزکس کا نوبل انعام فرانس ،امریکہ اورآسٹریا کے سائسندانوں نے جیت لیا

سٹاک ہوم(شِنہوا) فزکس کا 2022 کا  نوبل انعام  فرانس کے ایلین اسپیکٹ، امریکہ کے جان ایف کلوزر اور آسٹریا کے اینٹون زیلنگر کو کوانٹم انفارمیشن سائنس میں ان کی خدمات پر مشترکہ طور پر دیا گیاہے۔

 رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسزکے مطابق  یہ ایوارڈ پیچیدہ فوٹونز کے ساتھ تجربات، بیل کے کوانٹم مکینکس کے برعکس ماڈل کی پیش گوئی اور کوانٹم انفارمیشن سائنس کے شعبے میں بنیادی تحقیق پردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تینوں کی دریافتوں کے نتائج سے کوانٹم معلومات کی بنیاد پر نئی ٹیکنالوجی کا راستہ ہموار ہواہے۔ 

Comment / Reply From