چین میں اگست تک عوامی پیشکش فنڈ کی مالیت 309 کھرب یوآن تک پہنچ گئی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے اختتام تک عوامی پیشکش فنڈز کے زیر انتظام اثاثوں کی خالص مالیت 309 کھرب یوآن (تقریباً 44.1 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق اگست کے اختتام تک 163 مینجمنٹ کمپنیاں مجموعی طور پر 12 ہزار 132 عوامی پیشکش فنڈز چلارہی تھیں۔
ان فنڈز میں سب سے بڑا حصہ اوپن اینڈ فنڈز جس کی مجموعی مالیت 270.7 کھرب یوان ہے۔ اس میں ایکویٹی، بانڈز اور منی مارکیٹ فنڈز بھی شامل ہیں جبکہ کلوزڈ اینڈ فنڈز کی مالیت 38.4 کھرب یوآن تھی۔
چین کے سیکورٹیز نگراں ادارے نے حال ہی میں عوامی ایکویٹی فنڈز کے فروغ کا وعدہ کیا تھا جس کا مقصد درمیانے اور طویل مدتی سرمائے کو کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔
چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے مطابق ایکویٹی فنڈز کی مالیت اور تناسب کو مسلسل بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کے لئے طویل مدتی اور مستحکم منافع پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔
اگست کے اختتام پر عوامی ایکویٹی فنڈز کی مالیت 32.9 کھرب یوآن ہوچکی تھی۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!