برطانیہ کے جوہری تجربات کے عشروں بعد آسٹریلوی جزائرپر تابکاری اثرات کی نشاندہی
سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی جزائر مونٹیبیلو میں برطانیہ کی جانب سے 1952 اور 1956 کے درمیان کیے گئے پہلے جوہری تجربات کے نصف صدی سے زیادہ عرصے کے بعد بھی علاقے میں سمندری حیات اور سیاحوں کے لیے تابکاری کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ ایڈتھ کوون یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم،اوراس تحقیق کے روح رواں ماڈیسن ہوفمین نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ ہم نے جوہری تجربات سے پیدا ہونے والے ریڈیونیوکلائڈز کی سطح کا پتہ لگایا ہےجو مقامی ساحلوں کی ریت سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق تابکاری سے مرجان کی 150 سے زائد اقسام، مچھلیوں کی 450 اقسام، 630 اقسام کے مولسکس اور 170 اقسام کی سٹار فش اور ارچنزکو خطرہ لاحق ہے۔
اس تحقیقی منصوبے کے تحت جزائر کے ارد گرد تہ میں جمع ہونے والے سمندری مواد اور سمندری حیات کے 100 سے زائد نمونوں کو اکٹھا اورتشخیص کا کام کیا گیا یہ تحقیقی منصوبہ 2024 تک جاری رہے گا۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!