باکو، وزیر اعظم شہبازشریف کی کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت، عالمی رہنمائوں سے مصافحہ، غیر رسمی گفتگو،گروپ فوٹو بنوایا
وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے دارلحکومت باکومیں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹوبنوایا اورمصافحہ کیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنمائوں سے مصافحہ کیا۔کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ۔ اس موقع انھوں نے عالمی رہنمائوں سے مصافحے کے دوران غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا، انھوں نے ترک صدر کا آگے بڑھ کر استقبال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!