ایران، مسلح افراد کی فائرنگ اور ٹریفک حادثہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ترجمان سمیت 3اہلکار جاں بحق
ایران میں مسلح افراد کی فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ترجمان سمیت 3اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔ایرانی خبررساںادارے کے مطابق اسلامی پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار مغربی ایران کے شہر پاوہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، یہ حملہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سردار موسی زارعی اور رسول رضائی کے نام سے کی گئی ہے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔شہر پاوہ، جو عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے، ماضی میں بھی سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز رہا ہے تاہم اس تازہ حملے کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں حکام نے ابھی کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا۔ دریں اثنا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سیاسی نائب اور ترجمان محمد اکبرزادہ ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور حالات کا تعین کیا جا سکے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکبرزادہ صوبہ کرمان میں اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب ان کی گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ صوبہ یزد سے کرمان جانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی محمد اکبرزادہ کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز، جو پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ سمجھا جاتا ہے، نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی ایرانی میڈیا کے حوالے سے اس واقعے کی اطلاع دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فی الحال کسی قسم کی حتمی وجہ یا نتیجہ جاری نہیں کیا گیا، جبکہ متعلقہ ادارے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔محمد اکبرزادہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ میں سیاسی نائب اور ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور مختلف قومی و دفاعی امور پر ادارے کا مقف میڈیا کے سامنے پیش کرتے تھے۔ ان کی وفات پر سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
