افغانستان،ہلمند میں زمین کے تنازعہ پر طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں، 3 افراد ہلاک، متعدد گرفتار

افغانستان،ہلمند میں زمین کے تنازعہ پر طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں، 3 افراد ہلاک، متعدد گرفتار

افغانستان کے صوبے ہلمند میں زمین کے تنازع پر طالبان اور مقامی رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران شہریوں نے مبینہ طور پر طالبان جنگجوں اور ان کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ لشکرگاہ میں طالبان نے مبینہ طور پر رہائشیوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کر دیا ہے اور ان کی زمینیں شہدا کے خاندانوں میں تقسیم کرنے کے نام پر طالبان ارکان اور خودکش حملہ آوروں کے خاندانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد دہائیوں سے ان زمینوں پر آباد ہیں تاہم طالبان زبردستی انہیں گھروں سے نکال رہے ہیں۔ان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی جبکہ درجنوں افراد کو قید کر لیا گیا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کے دفاع کے لیے پتھروں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا اور کسی بھی صورت اپنے گھروں سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From