ریلوے کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے
پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ،نوٹی فیکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 اور کارگو ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق شروع ہوگیا ہے ۔ محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2350 روپے ہوگیا ہے، جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4300 روپے ہوگیا۔ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6000، اے سی سلیپر کا کرایہ 8400 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1950روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 4150، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4900 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6550 روپے ہوگیا ہے۔ دیگر مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!