ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس پلیر زوہیب افضل ملک نے پاکستان ٹینس کی انڈر۔14رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق زوہیب ملک کا انڈر۔14کیٹگری میں پہلے نمبر پر آناانکے ٹینس کیریئر کا ایک اہم باب ہے جبکہ اعصام الحق سینٹرآف ایکسیلینس، پاکستان کے نمبر ون ٹینس پلیر عقیل خان، کوچ محمد خالد اور ٹرینر ایم ارشد کی جانب سے بھی کوچنگ اور ٹریننگ کے حوالے سے بھرپور معاونت اور راہنمای فراہم کی گئی ۔ زوہیب احمد اپنے مستقبل کے ٹینس کیریرکیلئے پرامید ہے جو اعصام الحق کی طرح دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی