بھارتی اداکارہ حنا خان نے ایک بار پھر اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹس شیئر کی ہیں۔ اداکارہ حنا خان ان دنوں چھاتی کے کینسر میں مبتلا مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ پانچویں کیموتراپی کے مرحلے سے بھی گزر گئی ہیں۔ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا 36 سالہ اداکارہ کا لائف اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہآپ کو جلدی سے اپنی زندگی کی اپڈیٹ دے دوں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے میں جانتی ہوں کہ کبھی کبھار میں سب جگہ سے غائب ہو جاتی ہوں اور آپ سب پریشان ہو جاتے ہیں لیکن میں ٹھیک ہوں میں ٹھیک جا رہی ہوں۔ میری پانچویں کیمو تھراپی ہو چکی ہے لیکن مزید تین اور باقی ہیں۔اپنی آنکھوں میں درد چھپائے حنا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن بہت مشکل ہوتے ہیں، بہت بہت زیادہ مشکل کچھ دن اچھے ہوتے ہیں جیسے آج کا دن اچھا ہے۔ میں اچھا محسوس کر رہی ہوں، میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ زندگی کی اپڈیٹ 'دعا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی