i کھیل

زندگی کا مقصد بس شادی نہیں ہوتا، متھیراتازترین

August 05, 2024

معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے شادی کیلئے بے چین مرد حضرات کو مشورہ دے دیا۔حال ہی میں متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔دوران گفتگو متھیرا نے اس موضوع پر گفتگو کی کہ ہمارا معاشرہ صرف شادی کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں اور پاکستانیوں کے بارے میں کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔متھیرا کا کہنا تھا زندکی کا مقصد صرف شادی ہی نہیں ہوتا اگر آپکی شادی نہیں ہورہی تو آپ مر نہیں جائیں گے۔اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے معاشرے میں زندگی کا مقصد ون ٹو تھری اور بس شادی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دونوں برابر کے شریک ہیں۔متھیرا کے مطابق شادی سے پہلے انسان کو خود کا اپنا کیرئیر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے گھر لاتا ہے، اس لیے خصوصا ًمرد حضرات کو شادی سے پہلے اپنا کم از کم اپنا گھر، کاروبار سمیت مالی طور پر اتنا مستحکم تو ہونا چاہیے کہ آنے والی لڑکی کا خیال رکھ سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی