i کھیل

زندگی کے تجربوں نے اچھے برے کی تمیز کرنا سیکھا دیا ہے، زاراشیختازترین

May 27, 2024

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ زندگی کے تجربوں نے اچھے برے کی تمیز کرنا سیکھا دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ میرے کریڈٹ پر بہت اچھے کردار موجود ہیں لیکن آج بھی ایسا کردار اد اکرنے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں میری نسبت سے یاد رکھیں۔زارا شیخ نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں، ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے جس سے معاشرے میں عجیب سی ہیجان کی کیفیت ہے۔زارا شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی