ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے حال ہی میں زندگی کے 52 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا گیا۔اداکارہ نے زندگی کی نصف صدی مکمل ہونے پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں صرف 52 اور میں لکھا۔مذکورہ ویڈیو بیرون ملک کھچوائی گئی تصاویر پر مشتمل ہے، جس میں عفت عمر کو جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کی ویڈیو پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لباس کو بولڈ نہ صرف بولڈ قرار دیا بلکہ اسے غیر مہذب بھی لکھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمر کے طعنے بھی دیے اور لکھا کہ 52 سال کی عمر میں ان کا یہ حال بن چکا ہے، مزید ضعیف العمر ہوں گی تو وہ کیا کریں گی؟جہاں صارفین نے ان پر تنقید کی اور ان کے لباس کو نامناسب اور فحش قرار دیا، وہیں بعض افراد نے ان کی فٹنیس اور صحت پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی