i کھیل

ژوب میں ایف سی بلوچستان کے زیر انتظام انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقادتازترین

January 17, 2025

ایلیون سٹار اور بلیو ٹایگرز کے مابین کھیلا گیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلیو ٹایگرز نے جیت لیا۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منقعد کیاگیا جسکے ٹرائلز میں ژوب، شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے 126 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ایلیون سٹار اور بلیو ٹایگرز کے مابین کھیلا گیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلیو ٹایگرز نے جیت لیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور حوصلہ افزائی کی۔فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے مقامی عمائدین، کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقامی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ٹورنامنٹ ہوا۔ ہم اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ایف سی کے مشکور ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی