پاکستان والی بال فیڈریشن نے اے وی سی چیلنج کپ میں عدم شرکت پر عاد ہونیوالا 20ہزار ڈالرز کیجرمانے کا معاملہ وزارت خارجہ، بین الصوبای رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کیساتھ اٹھادیا، فیڈریشن نے جرمانہ کی ادایگی کیلے حکومت سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو خط لکھا ہے جن کی کاپی وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان مزاری، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، سیکرٹری آی پی سی احمد حنیف اورکزی کو بھجوای گی ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ اے وی سی چیلنج کپ 8جولای سے چاینیز تای پای کھیلا جانا تھا جس میں شرکت کیلے آخری لمحات میں وزارت خارجہ نے پاکستان والی ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ، میگا ایونٹ میں عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان پر 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا این او سی جاری نہ ہونے پر پاکستان کو جرمانہ ہوا، قومی والی بال ٹیم کو این او سی جاری ہوتا تو جرمانہ نہ ہوتا،خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت جرمانہ کی ادایگی میں مدد کرے، 20ہزار ڈالرز ادا نہ ہوا تو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت معدوم ہوجاے گی جبکہ ایونٹ میں عدم شرکت پر پہلے ہی ٹکٹوں کی مد میں فیڈریشن کو 67لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے اور والی بال فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں کہ وہ جرمانہ ادا کر سکے، خط میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت چاینیز تای پای میں منعقدہ ایونٹس کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے، چین اپنی ٹیم وہاں بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کھیلوں بارے بھی واضح پالیسی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی