ترکیہ کی 9سالہ 'مہرِ ماہ آلیجی اوعلو 'نے 'چیک اوپن 2024'کی ذہانت گیمز چیمپئن شپ میں 2طلائی اور 2کانسی کے تمغے جیت لئے ہیں،ترک میڈیاکے مطابق مہرِ ماہ نے جمہوریہ چیک کے شہر پاڈوبٹسا میں 12تا 16جولائی کو منعقدہ چیک اوپن 2024عالمی ذہانت گیمز چیمپئن شپ میں شرکت کی۔مہرِ ماہ، ترک منقلہ کی یوتھ کیٹیگری میں، چیمپئن قرار پائی اور ترک منقلہ خواتین کٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ترک کھلاڑی مہرِ ماہ چیمپئن شپ کی سب سے کم عمر کھلاڑی تھی۔ اپنی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے 9سا لہ مہرِ ماہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شامل دیگر سب کھلاڑی عمر میں مجھے سے بڑی تھیں ، چیمپئن بننے پر میں بہت خوش ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی