i کھیل

تھر جیپ ریلی سے حاصل ہونیوالی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگیتازترین

January 03, 2023

تھر جیپ ریلی سے انعامات اور رجسٹریشن کی مد میں ملنے والی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،وزیراعلی سندھ کے معاون برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے اعلان کیا ہے کہ دوسری تھر ریلی کا انعقاد 5جنوری سے 8جنوری تک تھر پارکر کے ریگستان میں ہوگا،ریلی سے حاصل ہونے والی رجسٹریشن فیس اور انعامات کی تمام رقوم سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،سندھ موٹر ایسو سی ایشن اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے ہونے والی اس ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپیکشن 5جنوری کو ہوگی جبکہ 6جنوری کو کوالیفائنگ رانڈ ہوگا اور 7جنوری کو اسٹاک کیٹیگری کی ریس ہوگی، 8جنوری کو پری پیڈ کیٹیگری ریس ہوگی،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گاڑیوں کی ریلی کے علاوہ لوگوں کی تفریح کے لیے اونٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، میراتھن اور ملاکھڑا بھی منعقد ہوگا، ریلی میں جیتنے والوں کے انعامات یا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے جمع ہونے والی رقم ریلیف فنڈ اکا نٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی