پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہاہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آتی،قومی ہیرو ارشد ندیم نینجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہی مقصد تھا،اللہ نے بڑی کامیابی دی، قوم نے توقعات سے بڑھ کرمیرا استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ فروری 2024میں سرجری ہوئی،2بار انجری کا بھی شکار ہواتھا، میرے کوچز نے بہت محنت کی اور مجھے حوصلہ نہیں ہارنے دیا، پاکستان کیلئے مزید میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا،بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد نے کہاکہ میدان میں اپنے اپنے ملک کیلئے پرفارم کرتے ہیں ، نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی ایونٹس کھیلے،کامیابیاں حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی نوکری فراہم کی، آگے بھی پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کو کوشش کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی