تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز سکور کئے۔بھارت کی جانب سے تلک ورما 56 گیندوں پر نائوٹ آٹ 107 رنز بنا کر نمایاں رہے، ابھیشیک شرما 50، ہاردک پانڈیا 18، رمن دیپ سنگھ 15، رنکو سنگھ 8، کپتان سوریا کمار یادو 1 اور سنجو سیمسن صفر رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور اینڈائل سِملین نے 2، 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔220 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا سکی، پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن 17 گیندوں پر طوفانی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینرک کلاسن 41، کپتان ایڈن مارکرم 29، ریزا ہنڈرکس 21، رائن رکلٹن 20، ڈیوڈ ملر 18 اور ٹرسٹن سٹبز 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اینڈائل سِملین 5 اور جیرالڈ کوٹزے 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3، ورون جکرورتی نے 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی