i کھیل

ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا نسخہ بتادیاتازترین

May 27, 2024

فلم و ٹی وی اسٹار ثنا نواز نے پرسکون زندگی گزارنے کا آسان نسخہ بتادیا۔شادی کے 14 سال بعد شوہر فخرعلی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اداکارہ ایک خود مختار زندگی گزار رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی چند دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے ثنا نواز نے کہا کہ زندگی میں ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے، کردار کشی کی جائے، دامن داغدار کیا جائے، طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں بلکہ ان بے کار چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں جو بھی مشکلات پیش آئیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں یا ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آئیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی