شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آئے روز کوئی نہ کوئی جذباتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرشیئر کرتی رہتی ہیں تاہم انہوں نے اب مفتی مینک کا قول اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی زندگی کی نئی تبدیلیوں میں خود کو ڈھالنے کی کوششوں میں نظر آتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزا سوشل میڈیا پوسٹس اس بات کا ثبوت ہیں۔اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں ثانیہ نے مفتی مینک کا ایک دل کو چھو لینے والا اقتباس شیئر کیا۔ مفتی مینک نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ آپ کو تکلیف ہوگی، آپ درد میں ہوں گے، آپ کا دل ٹوٹ جائے گا لیکن زندگی چلتی رہے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ زندگی کا حصہ ہے لیکن جب تک آپ خود کو سنبھال لیں گے اور دوبارہ اٹھیں گے لیکن آپ ٹھیک ہو جائیں گے،وقت ضائع نہ کریں۔ اپنی غلطیوں پر زیادہ دیر تک نہ رہیں۔ ان سے سیکھیں اور آگے بڑھی کیونکہ زندگی چلتی رہتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی