معروف سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مسجد الاقصی میں اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بول پڑی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا، جس میں انہوں نے مسجد الاقصی کی تصویر اپلوڈ کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے ایام مسجد الاقصی میں نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا لائک سیرئیسلی، جبکہ ساتھ ہی ثانیہ نے ہرٹ بریک کا ایموجی بھی شئیر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی