i کھیل

سترہ سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان، برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقادتازترین

November 29, 2022

17سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر بھی شیئر کی تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز نے شرکت کی،تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی، تقریب میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں،تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید، علی زیدی اور زلفی بخاری نے بھی شرکت، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایکزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے،تقریب کو پاکستانی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا، اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس کے لیے سیریز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کی ڈونیشن دی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے عوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے،دوسری جانب پی سی بی چیف ایکزیکٹیو فیصل حسنین نے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانیکے لیے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا اور مائک اتھیرٹن ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی