بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی پہلی محبت کیلئے سالگرہ کا خاص پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔اگرچہ اداکارہ سشمیتا سین کے ماضی میں ان گنت افیئرز رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی ایک سے بھی شادی نہیں کہ اور محض 24 برس کی عمر میں دو بچیوں الیسا اور رینی کو گود لیا تھا اور تب سے انکی اکیلے پرورش کر رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی کو 25 ویں سالگرہ کے موقع پر خاص پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں پوری دنیا کے سامنے اپنی پہلی محبت متعارف کروادیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سشمیتا سین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برتھ ڈے گرل رینی کے بچپن سے جوانی تک کے یادگار لمحات ویڈیو کی صورت میں مداحوں کی خدمت میں پیش کردیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی