i کھیل

ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر ، باغ گلزار فٹبال کلب نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلیتازترین

April 27, 2024

ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میچ میں باغ گلزار فٹبال کلب نے سفیان فٹبال کلب کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صوابی محمد علی شاہ ،ایس ایس پی نیازمحمد خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شکیل الرحمن طوفان تھے ،جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔ زروبی فٹبال گراونڈ پرکھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ لیگ میں ڈسٹرکٹ کے مختلف رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیو ں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں باغ گلزار کلب نے مدمقابل سفیان فٹ بال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-1گول سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب ڈسٹرکٹ صوابی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور ضلع میں فٹ بال کے روح رواں شکیل الرحمن طوفان نے کہا کہ صوابی میں فٹبال کی فروغ کے لیے پاکستان فیڈریشن اور خیبر پختونخوافٹ بال ایسوسی ایشن کیساتھ ملکر کام کرینگے ،کلبو ں کے کھلاڑیوں کو بال،بیگز اور کٹس سمیت دیگر بنیادی سامان مہیاکریںگے ،تاکہ اس طرح ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس مزید بہتر ہوسکے ۔شکیل الرحمن کاکہناتھا کہ صوابی میں فٹبال کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں،صرف مواقع دینے کی اشد ضرورت ہے اور ہماری ترجیحات میں شامل ہیں کہ یہاں کے کلبوں کو پشاور،پنجاب اورملک کے دیگر شہروں کے کلبوں کے برابر لایاجاسکیں۔انہوںنے ڈپٹی کمشنر صوابی سے بھی سے فٹ بال کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شکیل الرحمن طوفان کے سٹیڈیم پہنچنے پرپرتپاک اندازمیں استقبال کیاگیا،منتظمین اورکھلاڑیوں نے ان پر پھولوں کے پتے نچاور کئے اور ہار پہنائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی