سری لنکا کے اسٹار بیٹر کمیندو مینڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے نوجوان بیٹر سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا،سری لنکا کے شہر گال میں بدھ کو نیوزی لینڈ اور میزبان ٹیم کے درمیان دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم کے ابتدائی بیٹرز نے بالترتیب 36، 30اور 27رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر ٹیم کی سنچری مکمل لیکن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم اپنے ٹیسٹ کریئر کے ابتدائی میچوں میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے کمیندو مینڈس نے ٹیم کی نا سنبھالی،مینڈس نے اپنے ساتویں ٹیسٹ میچ میں پراعتماد بیٹنگ کی اور 173گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے 114رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بھی تباہی سے بچایا اور بین الاقوامی سطح کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام بھی درج کرا دیا،گال ٹیسٹ میں مینڈس نے سنچری بنا کر اپنے ابتدائی 7ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچری یا اس سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑ دیا،اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان کے نوجوان سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ میں اپنے ابتدائی 7میچوں کے دوران ہر میچ میں 50یا اس سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا،سعود شکیل سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر، ویسٹ انڈیز کے باسل بوچر اور نیوزی لینڈ کے بیرٹ سٹکلیف نے اپنے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں کی ہر اننگز میں نصف سنچری یا اس سے بڑی اننگز کھیلی تھی اور یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر ان کے پاس تھا،سری لنکا کے 25سالہ بیٹر مینڈس نے اپنے ابتدائی 7میچوں کی 11اننگز میں 4سنچریاں اور 4نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور اب تک 809رنز بنا چکے ہیں،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کے ابتدائی روز سری لنکا نے مینڈس کی شان دار سنچری کی بدولت 7وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی