i کھیل

سری لنکا اپنے ساتھ امتیازی سلوک کی آئی سی سی سے شکایت کریگاتازترین

June 08, 2024

ٹی 20 ورلڈکپ میں مختلف برتا اورکنڈیشنز پر سری لنکا نے آئی سی سی کو شکایت کرے گا۔سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے الزام عائد کیا کہ ہمارے برعکس ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں، فلوریڈا میں سری لنکن ٹیم کو 7 گھنٹے انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی تھی، اس پر سری لنکا نے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے، سری لنکن ٹیم کو نیویارک میں اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی مسافت پر ہوٹل میں رکھا گیا تھا جبکہ بھارتی ٹیم گرانڈ سے قریب ہوٹل میں مقیم رہی۔وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو اپنی شکایت جمع کرادی ہے، سری لنکن کرکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ پریکٹس سہولیات اور وکٹیں اچھی نہیں تھیں، ہمارے لیے گذشتہ چار سے پانچ دن اچھے نہیں رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی