سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد(سجاف) کے زیر اہتمام ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر سپورٹس جرنلسٹس جمیل سراج نے کی جبکہ اس موقع پر سجاف کے دیگر رہنما قمرالزمان بٹ، علی رضا، نسیم شاہ، شہروز عباد، عبدالماجد، میاں ابراہیم،صداقت شاہ، طاہر شہزاد، میاں عمران حمید، قدیر سکندر،طاہر شہزاد، توفیق یوسف اور محمد فیضان بھی موجود تھے،صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے کھیلوں کی صحافت مربوط کردار ادا سکتی ہے اور ہسپتالوں کو ویران کرنے کے لیے میدان آباد کرنا ہوں گے جس کے لیے سپورٹس جرنلسٹس کو آگے بڑھنا ہوگا، مقررین نے کہا کہ فیصل آباد کو دوسرے شعبوں کی کھیلوں میں بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے اقبال اسٹیڈیم میں گزشتہ 16 برس سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہوا جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے، تقریب کے آخر میں AIPSکی صد سالہ سالگِرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ سجاف کو فعال بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کا بھی اعلان کیا گیا اس ضمن میں سابق صدر جمیل سراج کی قیادت میں پانچ رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں قمرالزمان بٹ، علی رضا،شہروز عباد اور نسیم شاہ شامل ہیں کمیٹی سجاف کے انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی