i کھیل

سپین اور انگلینڈ کے درمیان یورو فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ (آج) کھیلا جائے گاتازترین

July 13, 2024

 سپین اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ(آج) 14 جولائی کوجرمنی کے دارالحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیجس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ویسٹ فالن سٹیڈیون، ڈارٹمنڈ کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈزکو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میچ میں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔سپین اور انگلینڈ کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14  جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن کے اولمپیاسٹیڈیون میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی