ہسپانوی خواتین فٹ بال کھلاڑیوں نے یورپی نیشنز لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی،ہسپانوی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے پہلے بائیکاٹ کیا تھا تاہم طویل بات چیت کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئندہ یورپی نیشنز لیگ میں شرکت کے لیے قائل کر لیا گیا ہے،سپین کی سپریم سپورٹس کونسل کے سربراہ وکٹر فرانکوس نے کہا کہ قومی ٹیم کے 23میں سے 21کھلاڑیوں نے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ باقی دو کھلاڑی کیمپ چھوڑنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی،ہسپانوی قومی ٹیم جمعہ کو سویڈش ٹیم سے کھیلے گی۔ پھر اگلا مقابلہ منگل کو سوئس قومی ٹیم سے ہوگا،سپین کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ساتھ 2023کا ورلڈ کپ جیتنے والے گینی ہرموسو کی حمایت میں بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا،ہسپانوی فیڈریشن کے صدر لوئس روبیئلز نے 2023کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد تقریب میں ہرموسو کے منہ پر بوسہ دے دیا تھا، اس کے بعد سپین میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔ فٹ بال کھلاڑی ہرموسو متعدد مرتبہ واضح کر چکی ہیں بوسہ رضامندی سے نہیں تھا،اس واقعہ کے بعد ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت کئی کھلاڑیوں نے اعلان کیا تھا کہ جب تک روبیلز فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر ہیں وہ قومی ٹیم کے لیے نہیں کھیلیں گے۔ روبیلز نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی