معروف اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا صارفین کو لوگوں کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔نادیہ افگن نے فنکاروں کی نجی زندگی پر تنقید کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا کی موجودہ صورتحال پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم کون ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم کوئی نہیں ہیں، ہمارے پاس کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کا مذاق اڑائیں، کسی پر تہمت لگائیں، کسی پر باتیں بنائیں، کسی کو نیچا دِکھائیں اور کسی کی نجی زندگی پر تبصرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج جس تنقید کا شکار کوئی دوسرا شخص ہے تو کل ہم اس جگہ پر ہوسکتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے لہذا دوسروں کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی