معروف اداکار عثمان مختار اور صنم سعید کو فلم عمرو عیار میں بہترین پرفارمنس پر آسکر ایوارڈ مل گیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے عثمان مختار نے خوبصورت ٹرافی دینے پر اکیڈمی ایوارڈز کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی سینما آکر فلم دیکھنے والوں کے بھی شکرگزار ہوئے۔اداکار نے پاکستان کی سب سے مہنگی فلم بنانے پر پروڈیوسرز کو بھی سراہا۔ دوسری جانب ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ صنم سعید نے اپنے والدین، دوستوں کے ساتھ ساتھ تمام ساتھی اداکاروں کے نام لے کر فردا فردا سب کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ صنم سعید نے اپنی ایوارڈ اسپیچ میں کہا یہ ناقابل یقین موقع ہے۔ پر یہ کوئی اصلی آسکر نہیں بلکہ اصل میں دونوں دبئی میں مادام تسا میوزیم کے باہر آسکر ایوارڈ کے ایک مجسمے کے ساتھ ویڈیو بنوارہے تھے۔دونوں کی اس مزاحیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا اور کمنٹ سیکشن میں فلم میں ان کے کام کی تعریفوں کی بھرمار کردی۔بہت سے صارفین نے کہا کہ عمروعیار واقعی بہت اچھی مووی ہے اور اداکار اس ایوارڈ کے واقعی میں مستحق ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی