i کھیل

صنم جنگ نے مداحوں کی خواہش پوری کردیتازترین

August 13, 2024

معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان صنم جنگ نے عرصہ دراز کے بعد اپنے مداحوں کی خواہش پوری کردی ہے۔36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبدالقسام جعفری سے 2016 میں شادی کی تھی۔ صنم جنگ طویل عرصے سے امریکا میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر اب حال ہی میں شوہر سید عبدالقسام جعفری کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔صنم جنگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اس خوبصورت جوڑی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔صنم جنگ نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا ہمیشہ کے لیے سپورٹ سسٹم۔تصویر کے کمنٹ باکس میں اس جوڑی کے چاہنے والے نیک تمنائوں کا اظہار اور حال ہی میں دوسری بیٹی کو خوش آمدید کہنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی