i کھیل

سنیتا مارشل نے اپنی ساس کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کردیتازترین

June 14, 2024

  اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ساس کیساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کر ڈالا۔سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شوہر  کے ہمراہ شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپکا اپنی ساس کیساتھ تعلق کیسا ہے؟ سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی ساس ملی ہیں، وہ میری غیر موجودگی میں سارا گھر سنبھال لیتی ہیں اور اگر انہیں بھی کوئی دل کی بات کرنی ہوتی ہے تو مجھ سے ہی کرتی ہیں۔اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ سنیتا نے بتایا کہ میری شوہر کے مقابلے میں ساس کیساتھ دوستی زیادہ ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی