بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے موجودہ کپتان روہت شرما کے دستبرادر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ روہت شرما میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے ہیں تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے، یقینی طور پر وہ آخری 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آخری 2 میچز میں روہت شرما رنز نہیں کرتے تو میرا خیال ہے کہ وہ ٹیم سے الگ ہو جائیں گے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ روہت شرما ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے، وہ ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی