سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بولرز کی جدید عادت کے خلاف بول پڑے،سنیل گواسکر نے بولرز کے بائونڈری لائن پر ریفریشمنٹ لینے پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے ڈرنکس بریک کے علاوہ پانی پینے یا کچھ کھانے کی عادت کو برا کہا،سنیل گواسکر نے کہا کہ بولرز اوور ختم کرتے ہیں، بائونڈری پر ڈرنکس سے فریش ہوتے ہیں اور پھر فیلڈ کرتے ہیں، بولرز کی اس جدید عادت پر اتھارٹیز نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قانون کا فائدہ صرف بولرز اٹھا رہے ہیں، بولرز فریش ہو جاتے ہیں لیکن بیٹرز کو یہ فائدہ حاصل نہیں ہے، بولرز کو 6گیندیں کرانے کے بعد سہولت ہے، بیٹرز کو ایک اوور میں رنز بنانے پر سہولت نہیں،سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ فارمیٹ کوئی بھی ہو کرکٹ میں اسٹیمنا کی ضرورت پڑتی ہے، ماضی کی طرح ہونا چاہیے کہ ہر گھنٹے کی بعد صرف ڈرنک بریک ہو، صرف حریف ٹیم کے کپتان یا امپائر کی اجازت سے اس دوران ڈرنکس لیے جائیں،سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق شیڈول ٹائم کے علاوہ اگر وقت ضائع نہ ہو اور کوئی کھلاڑی پریشان نہ ہو تو ڈرنک لینے کی ممانعت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی