بالی وڈ اداکار سنی دیول کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق گوپی چند مالینینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام جٹ رکھا گیا ہے۔ سنی دیول کے ساتھ فلم میں سیامی کھیر مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ریجینا کیسنڈرا کا بھی اہم کردار ہوگا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی ٹیم نے سنی دیول کے کردار کی عکاسی کے لیے جٹ کا ٹائٹل منتخب کیا ہے، یہ ایک بہادر کردار ہے جو سنی دیول کی آن اسکرین امیج سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔ فلم ایک میراتھن شوٹنگ شیڈول کے لئے تیار ہے اور اس کی ستمبر کے اوائل میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ سنی دیول جٹ کے علاوہ لاہور 1947 میں بھی کام کر رہے ہیں جسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کار راجکمار سنتوشی ہیں۔ اس فلم میں پریتی زنٹا اور دیول کے بیٹے کرن دیول بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی