ماڈل و میزبان متھیرا نے اکیلے بچوں کی پرورش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے سنگل مدر ہونے پر انہیں غنڈی اور بدتمیز جیسے القابات سننے پڑے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں بیوی کی آپس میں نہ بنے اس کے باوجود وہ اچھے ماں اور باپ ثابت ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کو والد اور والدہ دونوں کا کردار نبھانا پڑتا ہے اور اس کے لیے اپنے اندر مردانگی لانا پڑتی ہے پھر لوگ کہتے ہیں کہ یہ غنڈی ہے، یہ بدتمیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اکیلی خاتون اچھا کام کررہی ہوتی گھر چلا رہی ہوتی ہے تو اسے سراہنے کے بجائے اس پر بہت سے الزامات لگائے جاتے ہیں۔متھیرا نے کہا کہ سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے جس میں بہت سی خواتین ہار جاتی ہیں پھر نہ وہ ایک اچھی ماں بن پاتی ہیں نہ ایک اچھا باپ۔متھیرا کا کہنا تھا کہ آج کل کے مرد ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں، جب بیوی حاملہ ہوتی ہے اس کے جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں تو وہ اس سے دور ہوجاتے ہیں سمجھتے ہیں کہ وہ نخرے دکھا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی