بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے فینز کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سلمان خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 35 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی میں نے پیار کیا کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں نے پیار کیا جس سے سلمان خان نے بطور ہیرو بالی وڈ میں انٹری ماری 23 اگست کو بھارت کے مخصوص تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ یہ فلم سب سے پہلے 29 دسمبر 1989 کو ریلیز کی گئی تھی۔2 کروڑ روپے کی بجٹ کی اس فلم نے دنیا بھر سے تقریبا 30 کروڑ روپے کمائے تھے جس کے بعد یہ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم اور بزنس کے حساب سے 1980 کی دہائی کی کامیاب ترین بھارتی فلم تھی۔فلم میں نے پیار کیا میں سلمان خان کے ساتھ بھاگیہ شری، آلوک ناتھ، موہنیش بہل، ریما لاگو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی