ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی جانب سے فراہم کردہ مواد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔خصوصی جج ے نے چھ ملزمان کے خلاف ممبئی پولیس کی جانب سے دائر کردہ چارج شیٹ کا نوٹس لیا، ملزمان پر اقدام قتل سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قابل سزا جرائم کے لیے کارروائی کے لیے ریکارڈ پر کافی مواد موجود ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ریکارڈ پر کافی بنیادی مواد موجود ہے، اور اسی لیے نوٹس لیا جاتا ہے۔وکی کمار گپتا، ساگر کمار پال، سونو کمار بشنوئی، انوج کمار تھاپن ، محمد رفیق چودھری اور ہرپال سنگھ اس کیس کے چھ گرفتار ملزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی