چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کاچیف آپریٹنگ آفیسر( سی ای او) لگانے کا فیصلہ کر لیا جس کا اعلان جلد متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور وہ اگلے ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے سی او او اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں، نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلی کے دور میں اسٹاف افسر تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کا تبادلہ پی ایس ایل میں کرکے نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی