بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر، اداکار سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی ہے، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں۔اپنے اختلاف کے بیان پر زور دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے۔کرینہ کپور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ کپور عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی