i کھیل

شہرت اور میڈیا سے شدید نفرت تھی، ابھے دیولتازترین

July 26, 2024

بالی ووڈ اداکار ابھے دیول کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں شہرت اور میڈیا سے شدید نفرت تھی۔زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے اداکار ابھے دیول ان دنوں اپنی آنے والی فلم بن ٹکی کی ریلیزکی تیاری کر رہے ہیں جس میں زینت امان اور شبانہ اعظمی کا نام شامل ہے۔ابھے دیول نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح شہرت نے ان کی رازداری پر حملہ کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ، میں بچپن میں شہرت اور میڈیا سے نفرت کرتا تھا۔ابھے نے بتایا کہ،انہیں معلوم تھا کہ یہ لوگ فائدہ اٹھانے آئے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئے تو وہ اپنے دفاع کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے انٹرویو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی