بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار رائو کی فلم استری 2 اپنی ریلیز کے پہلے 7 دنوں میں 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی حالیہ فلم نے بھارت میں 342 کروڑ روپے اور غیر ملکی مارکیٹ میں 59 کروڑ روپے کا مجموعی باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔کامیڈی ہارر فلم استری 2 کا مجموعی باکس آفس کلیکشن ایک ہفتے میں 401 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔یاد رہے کہ نئے ریکارڈ کے ساتھ استری 2 نے جوان11 دن، اینمل11 دن، پٹھان 12 دن،غدر ٹو12 دن، باہوبلی ٹو دی کنکلوژن کے ہندی ورژن 15 دن اور کے جی ایف: چپٹر 2 کے ہندی ورژن 23 دن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی