i کھیل

شوہر کو میرے سابق بوائے فرینڈ کی فیملی سے کوئی مسئلہ نہیں، مریم نفیستازترین

August 30, 2024

اداکارہ مریم نفیس نے شادی ہوجانے کے بعد بھی اپنے سابق بوائے فرینڈ کی فیملی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں مریم نفیس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ کی بہن میری بیسٹ فرینڈ ہے اس لیے میں اس فیملی سے بے حد قریب ہوں اور میرے شوہر کو سب پتا ہے اور انہیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، میرے شوہر کی طرف سے اجازت ہے کہ میں اپنی بیسٹ فرینڈ کے گھر جاسکتی ہوں یا اسے اپنے گھر بلاسکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ایکس بوائے فرینڈ سے بھی بات چیت ہے دوستی نہیں رہی لیکن ہاں ایسی بھی لڑائی نہیں کہ ایک دوسرے کو دیکھ کر چانٹے لگادیں ۔ انہوں نے کہاکہ حدود کا تعین خود کیا جاتا ہے اور حد میں رہ کر ہی آپ کسی سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی