اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی حد تک طرفداری یعنی فیورٹزم تو موجود ہے لیکن اقربا پروری نہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ شوبز میں آنے والے بہت سارے لوگ بہانے بنا رہے ہوتے ہیں، وہ مختلف دعوے بھی کر رہے ہوتے ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔ان کے مطابق بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں گوری رنگت وغیرہ کو ترجیح دی جاتی ہے، اس لیے دوسروں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا تعلق کسی شوبز گھرانے سے نہیں، اس لیے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا جاتا اور انہیں کام کے مواقع نہیں ملتے۔سونیا حسین کے مطابق ایسے لوگ کہتے ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم ہے اور اسی طرح کی دوسری باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں فیورٹزم موجود ہے، لوگ اپنے پسندیدہ افراد کو آگے آنے کے مواقع دیتے ہیں اور طرفداری کرتے ہیں لیکن نیپوٹزم شوبز میں موجود نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی