پی سی بی کے قائم مقام سربراہ شاہ خاور نے کہا کہ شیڈول پر پشاور زلمی کے اعتراضات کو دور کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کے قائم مقام سربراہ شاہ خاور نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تیاریاں بغیر رکاوٹ کے جاری ہیں، وینیوز پر پشاور زلمی کے تحفظات کا علم نہیں، اگر کوئی اعتراضات ہیں تو ان کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا شیڈول حرف آخر نہیں کہ اس میں تبدیلی نہ لائی جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی