i کھیل

صحیفہ جبار والد کو پریشان کرنے پر شرمندہتازترین

July 08, 2024

اداکارہ صحیفہ جبار نے ذہنی بیماری کی وجہ سے والد کیلئے باعثِ تکلیف بننے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے خاص دعا بھی مانگ لی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے خاص طور پر اپنے والد کیلئے ایک پیغام لکھا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کسی بھی والد کو اپنی بیٹی کو درد میں دیکھنا نہ پڑے، میں اپنی اچھی صحت کی دعا کرتی ہوں تاکہ میرے والد کو میرے لیے فکرمند نہ ہونا پڑے، میں اب اس خالی پن سے اس وجہ سے چھٹکارا حاصل نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں اس کو برداشت نہیں کر پا رہی بلکہ اب میں اس سے پیچھا اس لیے چھڑوانا چاہتی ہوں کیونکہ اب میرے والد سے میری تکلیف برداشت نہیں ہو رہی ہے۔صحیفہ جبار نے اپن حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ تو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے، یا تو مجھے اتنا مضبوط بنادے کہ میں یہ درد خود اکیلے برداشت کرسکوں یا پھر اس کو مجھ سے ہمیشہ کیلئے دور کردے۔اس پوسٹ میں صحیفہ جبار نے اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل کی جس میں وہ صحیفہ کے پیچھے سر جھکائے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی