سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے زیر علاج شوہر کے ہمراہ ہسپتال میں شادی کی سالگرہ منائی۔حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر اسپتال میں زیرِ علاج شوہر کے کمرے سے نئے ولاگ میں انہیں اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز اور ان کے شوہر یحییٰ کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان اسپتال میں کیک لائیں جو انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا اور مصروف زندگی کے چند خوشی کے لمحوں کو یادوں میں محفوظ کر لیا۔اس کے ساتھ ہی وی لاگ کے اگلے حصے میں سینئر اداکارہ نے نجی اسپتال کی ناکافی سہولتوں پر شکوہ بھی کیا اور مداحوں سے شوہر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں اور نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی