i کھیل

شبانہ اعظمی سے شادی پر والد سے سخت ناراض تھا، فرحان اختر کا انکشافتازترین

August 24, 2024

بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔ یہ انکشاف انہوں نے پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری اینگری ینگ مین کی ایک قسط میں کیا، جو 1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی ہے۔فرحان اختر کا کہنا تھا اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کہ والد نے دھوکا دیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا، اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔جاوید اختر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس غلطی کی 67 فیصد ذمہ داری ان کے اپنے کاندھوں پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی